Raiwind Jor 2015 Bayans Listen & Download

Arrow up
Arrow down

+

17 - جنوری - 2018
۲۸ - ربيع الثاني - ۱۴۳۹

سوال:

جب آدمی مررہاہوتوڈاکٹراس کی چھاتی کودباتے ہیں، اس کو
Cardiopulmonary Resuscitation (CPR)
کہتے ہیں۔ کیایہ کرناصحیح ہے؟


جواب:

مرنے والے کی چھاتی کوڈاکٹردباتے ہیں۔ دراصل وہ اس کے دل کوپمپ کرتے ہیں اوراس میں حرارت وحرکت پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ اگرسکتہ کی وجہ سے یامرگی کی وجہ سے یاکسی اوروجہ سے اس کے دل کی حرکت بندہے تواسے دوبارہ چالوکیاجائے تاکہ اس کی جان بچ جائے۔ تواس نیت سے اس عمل میں کوئی قباحت نہیں ہے، بشرطیکہ واقعی ضرورت کی وجہ سے ایساکیاجائے۔ تجرباتی طورپریارسماً ہرمریض کے ساتھ اس طرح کرکے اسے اذیت دیناجائزنہیں ہے۔


حوالہ:

عن محمدبن سیرین قال کناعندابی ہریرہؓ وعلیہ ثوبان ممشقان من کتان فتمخط فی احدہماثم قال بخ بخ یتمخط ابوہریرۃ فی الکتان لقدرأیتنی وانی لاٌخرّ فیمابین منبررسول اللّٰہ ﷺ وحجرۃ عائشۃ من الجوع مغشیّاً علی فیجیٔ الجائی فیضع رجلہ علٰی عنقی یری ان بی الجنون ومابی جنون وماہواّلاالجوع ہٰذاحدیث حسن صحیح (ترمذی شریف ص ۶۱ج۲)۔


Fatwa No. fno55

View Original Fatwa | Download Original Fatwa

comments powered by Disqus

Go to top
JSN Boot template designed by JoomlaShine.com