Raiwind Jor 2015 Bayans Listen & Download

Arrow up
Arrow down

+

17 - دسمبر - 2017
۲۷ - ربيع الأول - ۱۴۳۹

 سوال:

Metastatic Malignant Diseaseجسم میں پھیلے ہوئے کینسر کے مریض کے لواحقین کو ڈاکٹر مشورہ دے سکتا ہے کہ اسکو گھر لے جائو اس پر سے خرچ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ؟
(ب) :  کیا ایسے مریض کو اسکی بیماری کے بارے میں ڈاکٹر اپنے علم کے مطابق بتادے کہ تم زیادہ عرصہ زندہ نہیں رہو گےاور اس بیماری کا Survivalزیادہ نہیں؟


 الجواب حامد او مصلیا:

(۱)۔۔۔ جسم میں پھیلے کینسر کا مرض اگر لا علاج ہو اور علاج سے مریض کی تکلیف میں کوئی کمی نہ آتی ہو تو یہ مشورہ دینے میں کوئی حرج نہیں۔ کیونکہ اس صورت میں علاج بے فائدہ کام ہے ۔ اور اگر مریض کی تکلیف میں کمی آتی ہو چاہے وقتی طور پر ہو تو پھر علاج کراناکم از کم مریض کی خدمت کے زمرے میں آتا ہے پھر یہ مشورہ دینا مناسب نہیں۔


 حوالہ:

سنن أبی داؤد10/371))
عن أبی الدرداء اقال قال رسول اللہ ﷺان اللہ أنزل الداء والدواء وجعل لکل داء دواء فتداوواولا تداووابحرام۔
الفتاوی الھندیۃ 5/355))
مرض أورمد فلم یعالج حتی مات لا یأثم کذافی الملتقط والرجل اذااستطلق بطنہ أورمدت عیناہ فلم یعالج حتی أضعفہ ذلک و أضناہ ومات منہ لا اثم علیہ فرق بین ھذا و بینما اذا جاع ولم یأکل مع القدرۃ حتی مات حیث یأثموالفرق أن الأکل مقدار قوتہ مشبع بیقین کان ترکہ اھلا کا ولا کذلک المعالجۃ والتداوی کذا فی الظھیریۃ۔۔۔۔۔
اعلم بأن الأسباب الزیلۃ للضرر تنقسم الی مقطوع بہ کالمائ المزیل لضرر العطش والخبز المزیل لضرر الجوع والی مظنون کالفصد والحجامۃ وشرب المسھل و سائرأبواب الطب أعنی معالجۃ البرودۃ بالحرارۃ و معالجۃ الحرارۃ بالبرودۃ وھی الأسباب الظاہرۃ فی الطب والی موھوم کالکی والرقیۃ أماالمقطوع بہ فلیس ترکہ من الوکل بل ترکہ حرام عند خوف الموت وأماالموھوم فشرط التوکل ترکہ اذبہ وصف رسول اللہ ﷺالمتوکلین و أما الدرجۃ المتوسطۃ وھی المظنونۃکالمداواۃ بالأسباب اظاہرۃ عند الأطباء ففعلہ لیس مناقضاللتوکل بخلاف الموھوم وترکہ لیس محظورا بخلاف المقطوع بہ بل قد یکون أفضل من فعلہ فی بعض الأحوال وفی حق بعض الأشخاص فھو علی درجۃ بین الدرجتین کذا فی الفصول العمادیۃ۔
( ب) ۔۔۔۔ مریض کو نہ بتایا جائے ، البتہ لواحقین کو بتانے میں حرج نہیں۔
مصنف ابن أبی شیبۃ 3/124))
عن أبی سعید قال قال رسول اللہ ﷺ’’اذادخلتم علی المریض فنفسوالہ فی الاجل فان ذلک لا یردشیئا و ھو یطیب فنس المریض‘‘۔۔۔۔ واللہ اعلم بالصواب


Fatwa No. fno50.1571-30.10.2013

View Original Fatwa | Download Original Fatwa

comments powered by Disqus

Go to top
JSN Boot template designed by JoomlaShine.com