Raiwind Jor 2015 Bayans Listen & Download

Arrow up
Arrow down

+

20 - جنوری - 2018
۲ - جمادى الأولى - ۱۴۳۹

سوال

(الف) جس مریض کوپیشاب کی نالی لگی ہووہ نمازکیسے پڑھے۔ پیشاب والی نالی کے ذریعے پیشاب مثانہ سے بیگ میں آتارہتاہے جیسے بنتاہے فوراً بیگ میں آجاتاہے اس پرمریض کاکوئی کنٹرول نہیں ہوتاہے۔ اسی طرح۔

(ب) بعض مریض کی چھوٹی آنت (ILostomy) یابڑی آنت (Clostomy) کوپیٹ پرجوڑدیتے ہیں اوراس کے ساتھ بیگ لگادیتے ہیں مقصدوالے راستے کوعارضی طورپراوربعض صورتوں میں مکمل طوربندکرناپڑتاہے۔ اس صورت میں جوگندگی بنتی ہے اس میں بھی مریض کاکوئی کنٹرول نہیں ہوتاہے اسی طرح وہ بیگ میں آجاتی ہے۔

(ج) بعض دفعہ مریض کے سینے میں ٹیوب ڈالی جاتی ہے اسمیں سے بھی پانی نکلتارہتاہے۔

ان ساری مذکورہ صورتوں میں مریض کے لئے وضواورنمازکے کیااحکامات ہوں گے؟


جواب:

(الف، ب) پہلے اوردوسرے سوال کاجواب یہ ہے کہ اگرمریض کامذکورہ عذراتنے وقت بھی منقطع نہیں ہوتاکہ وضوء کرکے نمازپڑھ سکے اوراسی حالت میں نمازکاایک کامل وقت گذرجائے توایساشخص شرعاً معذورہے اورایسے شخص کے وضوء اورنمازکے بارے میں حکم یہ ہے کہ ایساشخص ایک نمازکے وقت میں ایک مرتبہ وضوء کرلے پھراس وضوء سے اس وقت میں جتنی چاہے فرض اورنفل نمازیں اداکرسکتاہے پھروقت ختم ہونے سے وضوء بھی ختم ہوجائیگاپھردوسرے وقت کے لئے اس شخص کودوبارہ وضوء کرناہوگا۔

البتہ اس معذوری کے حکم کے باقی رہنے کی شرط یہ ہے کہ مذکورہ عذرآئندہ نمازکے وقتوں میں ہروقت میں کم ازکم ایک مرتبہ ضرورپایاجائے اوراگرنمازکاایک کامل وقت ایساگزرگیاکہ اس میں ایک مرتبہ بھی مذکورہ عذرنہ پایاگیاتواس وقت معذورکاحکم ایسے شخص سے ختم ہوجائیگاپھردوبارہ شرعی معذوربننے کیلئے مذکورہ بالاتفصیل کے مطابق عذرکاپایاجاناضروری ہے۔

جواب: (ج) تیسری صورت واضح نہیں کہ سینہ سے نکلنے والاپانی کیساہے؟ اورکس جگہ سے نکل رہاہے؟ کسی زخم وغیرہ سے تونہیں نکل رہا؟ وضاحت کرکے جواب معلوم کرلیں۔


حوالہ:

وفی الدرالمختار۵/۱۔۳: وصاحب عذرمن بہ سلس بول لایمکن إمساکہ اواستطلاق بطن أوانفلات ریح أواستحضاۃ أوبعینہ رمدأوعمش أوغرب وکذاکل مایخرج بوجع ولومن اذن وثدی سردۃ ان استوعب عذرہ تمام وقت صلوۃ مفروضۃ بأن لایجدفی جمیع وقتہازمنایتوضاأویصلی فیہ خالیاعن الحدث ولوحکمالان الانقطاع الیسیرملحق بالعدم۔

وفی الہندیہ: ۴/۱: شرط ثبوت العذرابتداء ان یستوعب استمراروقت الـصلوٰۃ کاملاً …… شرط بقاۂ ان لایمضی علیہ وقت فرض الاوالحدث الذی ابتلی بہ یوجدفیہ …… واللّٰہ سبحانہ تعالٰی اعلم۔

comments powered by Disqus

Go to top
JSN Boot template designed by JoomlaShine.com