Raiwind Jor 2015 Bayans Listen & Download

Arrow up
Arrow down

+

17 - جنوری - 2018
۲۸ - ربيع الثاني - ۱۴۳۹

سوال:

(الف) کن صورتوں میں ڈاکٹرمریض کوروزہ توڑنے کی اجازت یامشورہ دے سکتاہے۔

(ب) کن صورتوں میں ڈاکٹرمریض کوروزے نہ رکھنے کامشورہ دے سکتاہے۔


جواب:

(الف،ب) شریعت میں جن اعذارکی بناء پرکسی شخص کوروزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے وہ مندرجہ ذیل ہیں:

(۱) شرعی مسافرہونایعنی اڑتالیس میل یااس سے زیادہ سفرکرنا۔

(۲) اتنابیمارہوکہ روزہ رکھنے کی وجہ سے بیماری میں اضافہ کاغالب گمان ہے (اوریہ غالب گمان کسی علامت یاتجربہ یاکسی ماہرمسلم ڈاکٹرکے بتلانے سے حاصل ہوتاہے) یاتندرست ہے مگرروزہ رکھنے سے بیمارہونے کاغالب گمان ہے۔

(۳) کوئی عورت حاملہ یادودھ پلاتی ہواورروزہ رکھنے کی وجہ سے اس عورت کویابچہ کوکوئی نقصان پہنچنے کااندیشہ ہے۔

(۴) کسی کوشدیدبھوک یاپیاس کی وجہ سے اپنی جان یاکسی عضوکوشدیدنقصان پہنچنے کااندیشہ ہے۔

ایسے حالات میں اگرکوئی روزہ نہ رکھے توشرعاً کوئی حرج نہیں اوراگرکوئی ماہرمسلمان ڈاکٹر(پہلی حالت کے علاوہ میں) یہ سمجھے کہ روزہ رکھنے کی وجہ سے اس شخص کی جان کایااس کے بدن کے کسی عضوکوشدیدنقصان پہنچنے کااندیشہ ہے تووہ روزہ نہ رکھنے کامشورہ دے سکتاہے اوربعدمیں وہ روزہ کی قضاء کرے اوراسی طرح حالت سفرکے علاوہ اگرکسی شخص نے روزہ رکھ لیاہے اورپھرمذکورہ حالت میں سے کوئی حالت پیش آگئی توایساشخص روزہ توڑسکتاہے اورکوئی ماہرمسلم ڈاکٹرایسے شخص کوروزہ توڑنے کامشورہ بھی دے سکتاہے


حوالہ:

فی التنویروشرحہ: فصل فی العوارض المبیحۃ لعدم الصوم وقدذکرالمصنف منہاخمسۃ: وبقی الاکراہ وخوف الہلاک اونقصان العقل ولوبعطش اوجوع شدیدولسعۃ حیۃ (لمسافر) وحامل اومرضع خافت بغلبۃ الظن علی نفسہااوولدہااومریض خاف الزیادۃ لمرضہ اوصحیح خاف المرض وخادمۃ خافت الضعف بغلبۃ الظن بامارۃ اوتجربۃ اوباخبارطبیب حاذق مسلم مستور…… الفطروقضواماقدروابلافدیۃ وولاء (۳/۲۔۴۲۱)

وفی الشامیۃ: (المبیحۃ لعدم الصوم) عدل عن قول البدائع المسقطۃ للصوم لمااوردعلیہ فی النہرمن انہ لایشمل السفرفانہ لایبیح الفطروانمایبیح عذرالشروع فی الصوم (۴۲۱/۲)

وفی البدائع: فلابدمن معرفۃ الاعذارالمسقطۃ لاثم والمؤاخذۃ فنبینہابتوفیق اللّٰہ فنقول ہی المرض والسفروالاکراہ والحبل والرضاع والجوع والعطش وکبرالسن (۹۴/۲


Fatwa No. fno88.440

View Original Fatwa | Download Original Fatwa

comments powered by Disqus

Go to top
JSN Boot template designed by JoomlaShine.com