Raiwind Jor 2015 Bayans Listen & Download

Arrow up
Arrow down

+

17 - جنوری - 2018
۲۸ - ربيع الثاني - ۱۴۳۹

سوال

کیاوریدی انجکشن لگانے سے وضوٹوٹ جاتاہے۔
۔ کیاگوشت میں انجکشن لگانے سے وضوٹوٹ جاتاہے


جواب:

چونکہ وریدی انجکشن میں اس بات کااطمینان کرنے کے لئے کہ آیاسوئی رگ میں لگی ہے یانہیں، پہلے تھوڑاساخون انجکشن میں کھینچاجاتاہے اس کے بعدانجکشن لگایاجاتاہے اس لئے ایساوریدی انجکشن لگانے سے وضوٹوٹ جائے گا۔

البتہ جس وریدی انجکشن سے وضومیں خون بالکل نہ کھنچاجائے بغیرکھنچے رگ میں لگادیاجائے تواس انجکشن سے وضونہیں ٹوٹے گااسی طرح جوانجکشن گوشت میں لگایاجاتاہے اس سے بھی وضونہیں ٹوٹا۔ (ماخذہ احسن الفتاویٰ ۲۲۳


حوالہ:

وفی الہندیۃ: ذکرمحمدؒ فی الاصل اذاخرج من الجرح دم قلیل ثم خرج ایضاً ومسحہ فان کان الدم بحال لوترک ماقدمسح منہ سال، انتقص وضوۂ وان کان لایسیل لاینتقض وضوۂ۔ ۱/۱۱۔

وفیہ ایضاً: (ومنہا) مایخرج من غیرالسبیلین ولیسیل الٰی مایظہرمن الدم والقیح والصّدیدوالماء لعلّۃ وحدّ السیلان ان یعلوعن رأس الجرح (۱ص۱۰) وفی خلاصۃ الفتاوی: وان کرج من قرح بہ دم أدصدیدأوقیح فسال عن رأس الجرح نقض الوضوء عندنافان مسحہ أواھال التراب ان کان بحال لوترکہ یسیل علیہ الوضوء وان کان بحال لوترک لایسیل لاوضوء علیہ (ص۱۱۰) وفی البدائح: ولوظہرالدم علی رأس الجرح فمسحہ مراراً فان کان بحال لوترکہ سال یکون حدثاً والافلا(۱۲۷) واللّٰہ اعلم بالصواب۔

comments powered by Disqus

Go to top
JSN Boot template designed by JoomlaShine.com