Raiwind Jor 2015 Bayans Listen & Download

Arrow up
Arrow down

+

17 - جنوری - 2018
۲۸ - ربيع الثاني - ۱۴۳۹

سوال:

Pleural Fluid اس پانی کوکہتے ہیں جوپھیپھڑے اورچھاتی کے درمیانی خلاء میں بھرجاتے ہیں اس کی وجہ مختلف بیماریاں ہوتی ہیں۔ یہ پانی دوقسم کاہوتاہے ایک زردی مائل اوردوسراسرخی مائل ہوتاہے جوسرخی مائل ہوتاہے اس میں خون کی آمیزش ہوتی ہے۔ Ascitic Fluid اس پانی کوکہتے ہیں جوپیٹ میں پڑجاتاہے یہ بھی دوقسم کاہوتاہے ایک زردی مائل اوردوسراسرخی مائل ہوتاہے۔ سرخی مائل پانی میں خون کی آمیزش ہوتی ہے۔

(الف) کیاPleural Fluid پاک ہے۔

(ب) کیاPleural Fluid نکلنے سے وضوٹوٹ جائے گا۔

(ج) کیاPleural Fluid سے روزہ ٹوٹ جائے گا۔

(د) کیازردی مائل اورسرخی مائل Pleural Fluid دونوں کے لئے ایک احکامات ہیں۔

(ہ) کیاAscitic Fluid کے نکلنے سے وضوٹوٹ جائے گا۔

(و) کیاAscitic Fluid پاک ہے۔

(ز) کیاAscitic Fluid سے روزہ ٹوٹ جائے گا۔

(ح) کیازردی مائل اورسرخی مائل Ascitic Flyid دونوں کیلئے ایک ہی احکامات ہیں۔

(ط) کیاپھیپھڑوں اورچھاتی کے درمیانی خلاء میں دوائی ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جائیگا۔

(ی) اگربلغم کے ساتھ خون کی آمیزش ہوتووضوٹوٹ جائے گا


جواب:

جن پانیوں کے بارے میں آپ نے تفصیل لکھی ہے۔ چونکہ آپ نے یہ نہیں بیان کیاکہ یہ پانی کس راستے سے خارج ہوتے ہیں؟ آیاپیشاب پاخانے کے راستے سے خارج ہوتے ہیں یامنہ سے خارج ہوتے ہیں یاجسم کے کسی اورحصے مثلاً زخم وغیرہ کے رستے سے یاجسم کے اندرہی رہتے ہیں، لہٰذاان سب کے بارے میں اُصولی جواب سمجھ لیں کہ اس قسم کے پانی جب تک جسم کے اندرموجودہوں تووضوء وغیرہ کے لئے ناقص نہیں ہیں لیکن اگرپیشاب پاخانہ جگہ سے نکل جائیں یاجسم کے کسی اورحصہ سے خارج ہوکراپنی جگہ سے بہہ جائیں تووضوٹوٹ جائے گااوربلغم کاحکم یہ ہے کہ صرف بلغم سے وضونہیں ٹوٹتااوراگربلغم کے ساتھ خون آئے توخون اگربلغم پرغالب ہوتووضوء ٹوٹ جائے گااوراگربلغم غالب ہوتووضونہیں ٹوٹے گا


حوالہ:

فی الدرالمختار: (وینقضہ خروج) کل شیٔ (نجس) بالفتح بکسر(منہ) ای من المتوفی الحیٔ معتادااولامن السبلین اولاالی مایطہرثم المرادبالخروج من السبیلین مجردالظہوروفی غیرہاعین السیلان ولوبالقوّۃ الخ۔

فی الشامیۃ: (قولہ کل خارج) لعلّ فائدۃ التعمیم من اوّل الامرلئلاّ یتوہم اختصاص النجس بالمعتادأوالکثیرتامل (ص/۱۳۴ج۱)

لاینقضہ قیئی من (بلغم) علی المعتمد(أصلاً) الاّ المخلوط بطعام فیعتبرالغالب ولواستویافکل علیحدۃ (و) ینقضہ (دم) مائع من جوف أوفم (غلب علی بزاق) حکماً للغالب (أوساواہ) احتیاطاً (لا) ینقضہ قیئی من (بلغم) علی المعتمد(أصلاً) الاّ المخلوط بطعام فیعتبرالغالب ولواستویافکل علیحدۃ (و) (و) ینقضہٗ (دم) مائع من جوف أوفم (غلب علی بذاق) حکماً للغالب (أوساواہ) احتیاطاً (لا) ینقضہٗ (المغلوب بالبزاق۔ (/۱۳۸ج۱)

نیزواضح ہوکہ ان اشیاء کے خارج ہونے سے روزہ نہیں ٹوٹے گاالبتہ اگرکسی نے زبردستی خودمنہ بھرکرقے کی تواس سے روزہ ٹوٹ جائے گاجبکہ قے بلغم کی نہ ہو۔

فی الہندیۃ: اذاقاء اواستقاء ملء الضم أودونہ عادبنفسہ أواعاداوخرج فلافطرعلی الأصح الاّ فی الاعادۃ والاستقاء بشرط ملٔ الفم ہکذافی النہرالفائق ھذاکلہ اذاکان القییٔ طعاماً اوماءً أومرۃ فانکان بلغماً فغیرمفسدللصوم الخ (/۲۰۴ج۱)


Fatwa No. fno42.379

View Original Fatwa | Download Original Fatwa

comments powered by Disqus

Go to top
JSN Boot template designed by JoomlaShine.com