Raiwind Jor 2015 Bayans Listen & Download

Arrow up
Arrow down

+

17 - جنوری - 2018
۲۸ - ربيع الثاني - ۱۴۳۹

سوال

مرتے ہوئے آدمی کوکلمہ کی تلقین کس وقت کرنی چاہئے


جواب:

جب موت کے آثارمرنے والے پرظاہرہوں تواس وقت اسے کلمہ کی تلقین کرنی چاہئے، جس کی صورت علماء نے یہ لکھی ہے کہ مرنے والے کے پاس کوئی بلندآوازسے کلمۂ شہادت پڑھے، براہِ راست اسے کلمہ پڑھنے کاحکم نہ دے۔ جب وہ ایک مرتبہ کلمۂ شہادت پڑھ لے توتلقین کرنے والاخاموش ہوجائے۔ ہاں اگرکلمہ پڑھنے کے بعدمرنے والادوبارہ کوئی دنیاکی باتیں کرے تودوبارہ اس کے سامنے زورسے کلمہ پڑھاجائے۔ جب وہ پڑھ لے توخاموش ہوجائے۔ (مأخوذازبہشتی زیورمصنفہ حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ ص ۱۹۷)


حوالہ:


Fatwa No. fno55

View Original Fatwa | Download Original Fatwa

comments powered by Disqus

Go to top
JSN Boot template designed by JoomlaShine.com