Raiwind Jor 2015 Bayans Listen & Download

Arrow up
Arrow down

+

20 - جنوری - 2018
۲ - جمادى الأولى - ۱۴۳۹

سوال

کیاڈاکٹرڈیوٹی کے دوران دین کاکوئی کام کرسکتاہے؟


جواب:

گورنمنٹ کاملازم شرعاً گورنمنٹ کااجیرخاص ہے اوراجیرخاص کے لئے اصول یہ ہے کہ وہ اوقات ملازمت میں ملازمت کے منافی کوئی دوسراکام نہیں کرسکتاالبتہ اگرڈیوٹی کے دوران وقت کوفارغ پائیں اوراس میں ملازمت اورمریضوں کے حق میں کوئی حرج نہ ہوتواس وقت دین کاکوئی کام مناجات، دعا، ذِکر، تلاوت وغیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔


حوالہ:

/۶۔۷ فی الدرالمختارولیس للخاص أن یعمل لغیرہ ولوعمل نقص من اجرتہ بقدرماعمل وفی الشامیۃ (قولہ ولوعمل نقص من اجرتہ الخ) قال فی التاتارخانیہ نجاراستؤجرالی اللیل فعمل لاخٰردواۃ بدرہم وھویعلم فہواثم وان لم یعلم فلاشیٔ علیہ وینقص من اجرالنجاربقدرماعمل فی الدواۃ۔
۷۹/۸ فی البحرالرائق: وحکم أجیرالواحد أنہ امین فی قولہم جمیعاحتی ان ماہلک من عملہ لاضمان علیہ فیہ الااذاخالف فیہ والخلاف ان یامرہ بعمل فیعمل غیرہ فیضمن ماتولدمنہ حینئذہکذافی شرح الطحاوی وسمی الاجیرخاصاووحدہ لانہ یختص بالواحدولیس لہ ان یعمل لغیرہ ولان منافعہ صارت مستحقۃ لغیرہ والاجرمقابل بہافیسحقہٗ مالم یمنع مانع من العمل کالمرض والمطرونحوذلک ممایمنع التمکن۔

comments powered by Disqus

Go to top
JSN Boot template designed by JoomlaShine.com