Raiwind Jor 2015 Bayans Listen & Download

Arrow up
Arrow down

+

17 - دسمبر - 2017
۲۷ - ربيع الأول - ۱۴۳۹

سوال:

ایک شخص Chronic Renal Fluidکا مریض ہے اس کے گردے ختم ہو چکے ہیں اُسکی 10 S. Creatinieسے اوپر ہے ڈاکٹر اِس کو کہتے ہیں کہ اس مریض کی Dylysisکروائو تو اُسکی زندگی بچ سکتی ہے ۔ مریض کے لواحقین Dialysis نہیں کروانا چاہتے کیونکہ Dialysisکے ذریعے اس مریض کے گردے عارضی طور پر کام کرنا شروع کر دیتے ہیں کچھ عرصہ بعد اسکو دوبارہ Dialysis کروانی پڑے گی ۔Dialysisکرواتے کرواتے گھر کے برتن تک بک جائیں گے اورمریض بالآخر مر جائے گا ۔ یہ مریض زیادہ عمر یا Comorbidityکی وجہ سے Transplantکے لیے بھی Unfittہے اس صورت میں لواحقین کو کیا کرنا چاہیے اس میں دو صورتیں ہیں ۔

(1) لواحقین غریب ہیں کسی سے قرضہ لیں یا کسی سے مدد مانگ کر اس کی Dialysis کروائیں۔
(2) دوسری صورت یہ ہے کہ Dialysis نہ کروائیں اور مریض مر جائے گا۔


 الجواب حامد او مصلیا:

ہماری معلومات کی حد تک پاکستان میں ایسے ادارے موجود ہیں جہاںDialysisکرانے کا بلامعاوضہ انتظام میسر ہے، لہٰذااگر کسی ایسے ادارے کے ساتھ رابطہ ممکن ہو جہاں بلا معاوضہ علاج ممکن نہ ہو تو صاحبِ خیر حضرات کے مالی تعاون سے بھی علاج کرایا جا سکتا ہے ، بہرحال اگر جان بچانے کے لیے وسائل دستیاب ہوں تو اپنی طرف سے میسر آنے والے وسائل کا اعتدال کےساتھ استعمال ترک نہیںکرنا چاہیے۔


 حوالہ:

الفتاوی الھندیۃ ۔(355/5)
اعلم بأن الأسباب الزیلۃ للضرر تنقسسم الی مقطوع بہ کلماءالمزیل لضررالعطش والخبز الزیل لضرر الجوع والی مظنون کالفصد والحجامۃ وشرب المسھل وسائر أبواب الطب أعنی معالجۃ البرودۃ بالحرارۃ و معالجۃ الحرارۃ بالبرودۃ وھی الأسباب الظاہرۃ فی الطب والی موھوم کالکی والرقیۃ أما المقطوع بہ فلیس ترکہ من التوکل بل ترکہ حرام عند خوف الموت وأما الموھوم فشرط التوکل ترکہ اذ بہ وصف رسول اللہﷺ۔ المتوکلین وأما الدرجۃ الموسطۃوھی الظنونۃ کالمداواۃبالأسباب الظاہرۃ عند الأطبائ ففعلہ لیس مناقضا للتوکل بخلاف الوھوم وترکہ لیس محظورابخلاف المقطوع بہ بل قد یکون أفضل من جعلہ فی بعض الأحوال وفی حق بعض الأشخاص فھو علی درجۃ بین الدرجتین کذا فی الفصول العمادیۃ فی الفصل الرابع والثلاثین۔۔۔۔۔۔۔۔۔ واللہ سبحانہ تعالیٰ اعلم


Fatwa No. fno43.1574-13.11.2013

View Original Fatwa | Download Original Fatwa

comments powered by Disqus

Go to top
JSN Boot template designed by JoomlaShine.com