Raiwind Jor 2015 Bayans Listen & Download

Arrow up
Arrow down

+

17 - جنوری - 2018
۲۸ - ربيع الثاني - ۱۴۳۹

 سوال:

کیاکلوننگ جائزہے؟


جواب:

انسانوں میں کلوننگ کاتجربہ جائزنہیں، کیونکہ اس سے بہت سارے مفاسدپیداہوجائیں گے مثلاً کلوننگ کی وجہ سے نسب جس کی بدولت انسانیت کی بقاء ہے، وہ ختم ہوجائے گا۔ اسی طرح عفت کامسئلہ بھی قصۂ پارینہ بن کررہ جائے گااورجرم کی ایسی فراوانی ہوگی کہ اس سے چھٹکاراحاصل کرنابظاہرمحال ہوگا، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ہرانسان کودوسرے انسان سے ہرلحاظ سے مختلف پیداکیاہے، خصوصاً شکل وصورت میں، اوریہ بات ظاہرہے کہ شکل وصورت کی وجہ سے مجرموں کی شناخت آسان ہے، جبکہ کلوننگ کی وجہ سے ایسے متعددافرادکاوجودلازمی ہے جوشکل وصورت میں ہوبہوایک جیسے ہونگے۔ اب ان میں سے اگرکسی نے جرم کاارتکاب کیاتواصل مجرم کی شناخت اورپہچان ممکن نہیں ہوگی، جس کی وجہ سے معاشرہ میں خطرناک قسم کے لاینحل اورمشکل مسائل کھڑے ہوجائیں گے۔ بہرحال ان مفاسدکی وجہ سے انسانوں میں کلوننگ کاتجربہ ہرگزجائزنہیں۔


Fatwa No. fno459.93

View Original Fatwa | Download Original Fatwa

comments powered by Disqus

Go to top
JSN Boot template designed by JoomlaShine.com