Raiwind Jor 2015 Bayans Listen & Download

Arrow up
Arrow down

+

17 - دسمبر - 2017
۲۷ - ربيع الأول - ۱۴۳۹

 سوال:

کیاالٹراساؤنڈکے ذریعے معلوم کرناکہ ماں کے رحم میں لڑکاہے یالڑکی جائزہے۔


جواب:

الٹراساؤنڈکے ذریعہ معلوم کرناکہ ماں کے رحم میں لڑکاہے یالڑکی، جائزہے لیکن اس پریقین نہیں کرناچاہئے کیونکہ اس کے ذریعہ جوعلم حاصل ہوتاہے وہ یقینی نہیں ہے اس میں غلطی کاقوی امکان ہے اوریہ حق تعالیٰ کے علم غیب کے منافی بھی نہیں ہے کیونکہ الٹراساؤنڈوغیرہ سے تخمینہ اوراندازہ ہوتاہے یقینی علم صرف حق تعالیٰ کوہے اوریہ اندازہ بھی آلات وتجربات سے ہوتاہے جبکہ حق تعالیٰ کوان چیزوں کے بغیرعلم ہے۔
اس مسئلہ کی تفصیل مطلوب ہوتومطالعہ کریں معارف القرآن (۳۴۲،/۳۴۷ج۳)


حوالہ:

فی التفسیرالمنیر: قال القرطبی وقدیعرف بطول التجارب اشیاء من ذکورۃ الحمل وأنوثتہ الی غیرذلک (۲۱:۱۷۹) واللہ سبحانہ تعالیٰ۔


Fatwa No. fno459.42

View Original Fatwa | Download Original Fatwa

comments powered by Disqus

Go to top
JSN Boot template designed by JoomlaShine.com