Raiwind Jor 2015 Bayans Listen & Download

Arrow up
Arrow down

+

20 - جنوری - 2018
۲ - جمادى الأولى - ۱۴۳۹

سوال

کیاان اداروں میں علاج معالجہ جائزہے؟ (جبکہ نزدیک کوئی اچھاہسپتال موجودنہ ہو)، ان ہسپتالوں میں زیادہ ترعملہ عیسائی ہے اورزچگی وغیرہ کے معاملات عیسائی عورتیں ہی سنبھالتی ہیں (جبکہ مسلمانوں کے ہسپتالوں میں مردحضرات یہ کام انجام دیتے ہیں)۔ ایسی صورت میں حاملہ خاتون کوکس جگہ لے جانابہترہے؟


جواب:

ان اداروں کے قائم کردہ ہسپتالوں میں علاج کرانے کاحکم یہ کہ عام حالات میں ان ہسپتالوں میں علاج کرانے سے بچناچاہئے البتہ اگرشدیدمجبوری ہومثلاً قریب میں اس ہسپتال کے علاوہ کوئی دوسراہسپتال نہ ہویاہوتولیکن اس میں اچھے ماہرڈاکٹرنہ ہوں یاوہ صورت ہوجوآپ نے سوال میں لکھی ہے کہ ان کے ہسپتال میں ڈلیوری کاکیس عورت کرتی ہے اوردوسرے ہسپتال میں ڈلیوری کاکیس مردکرتاہے توایسی صورت میں ان اداروں کے قائم کردہ ہسپتال میں علاج کراناجائزہے۔


حوالہ:

comments powered by Disqus
Go to top
JSN Boot template designed by JoomlaShine.com