Raiwind Jor 2015 Bayans Listen & Download

Arrow up
Arrow down

+

20 - جنوری - 2018
۲ - جمادى الأولى - ۱۴۳۹

سوال

کیاڈاکٹرمریض کومطمئن کرنے کیلئے ڈرپ یاانجکشن لگاسکتاہے؟ جبکہ مریض کواس کی ضرورت نہ ہو، صرف مریض کے ذہنی اطمینان کیلئے ڈرپ یاانجکشن بعض دفعہ لگاناپڑتاہے۔


جواب:

ڈاکٹرکامریض کوصرف اس بنیادپرڈرپ یاانجکشن لگاناکہ مریض مجھ سے مطمئن ہواورآئندہ بھی مجھ سے رجوع کرتارہے، مریض پربلاضرورت اوربغیراس کی مرضی کے اضافی بوجھ ڈالنے اوردھوکہ میں داخل ہونے کی وجہ سے ناجائزہے۔ لیکن اگرڈرپ طاقت کی ہے اورڈاکٹریہ سمجھتاہے کہ مرض سے جوکمزوری واقع ہوئی یہ ڈرپ یاانجکشن اس کے ازالہ میں معاون ہے یاڈرپ یاانجکشن سے کچھ ذہنی سکون وآرام میسرآسکتاہے جس سے اس کاموجودہ مرض دورہونے میں معاون ثابت ہوسکتاہے یاڈاکٹرمریض سے صراحۃً یہ کہہ دے کہ بیماری کے ازالے کیلئے توڈرپ یاانجکشن کی ضرورت نہیں، تاہم آپ چاہیں تواسے لگایاجاسکتاہے۔ پھرمریض اجازت دیدے توان صورتوں میں ڈاکٹرکیلئے ڈرپ یاانجکشن لگانے کی گنجائش معلوم ہوتی ہے۔


حوالہ:

comments powered by Disqus
Go to top
JSN Boot template designed by JoomlaShine.com